ABOUT ME

Safar Nabuwat Ka


  • Ummul Mu'aminin Hazrat Sayyeda Aayesha Siddiqa Radiallahu Ta’ala Anhu ki Nabuwat



رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کومدینہ تشریف لائے ہوئے آٹھ ماہ ہو چکے تھے۔ مسجد نبوی سے متصل چند حجرے خاندان رسالت کے لیے تعمیر ہو چکے تھے اور آپ حضرت ابوایوب انصاری کے مکان سے منتقل ہو کر ان تعمیر شدہ حجروں میں قیام پذیر ہو چکے تھے اسی سال شوال میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی جب کہ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد مکہ ہی میں حضرت عائشہ سے نکاح ہو چکا تھا لیکن رخصتی نہیں ہوئی تھی اُم المومنین حضرت سودا سے بھی مکہ ہی میں نکاح ہوا تھا لیکن حضور نے جن حالات میں مکہ سے ہجرت فرمائی تھی کسی کا ساتھ لانا ممکن ہی نہیں تھا۔ مدینہ میں قیام کے کچھ ہی دنوں بعد آپ نے زید بن حارثہ اور ابورافع کو مکہ بھیج کر حضرت فاطمہ ام کلثوم دونوں صاجزادیوں کے ساتھ حضرت سودا کو بھی مدینہ بلالیا تھا وہ حرم نبوی میں داخل ہو چکی تھیں ۔ ہجرت کے آٹھ ماہ بعد حضرت عائشہ شوال کے مہینہ میں کا شانہ نبوت میں تشریف لائیں 

Post a Comment

0 Comments